مقدمہ

اینیمے میں حدیث

تین راتیں صدقہ دینے والا آدمی

4:42نئی

ماخذ اور صحت: Sahih al-Bukhari 1421Sahih (authentic)
مجموعہ
Sahih al-Bukhari
روایت
Sahih al-Bukhari 1421کتاب میں حوالہ: Book 24 (Obligatory Charity Tax (Zakat)), Hadith 25
درجہ
Sahih (authentic)Sahih al-Bukhari 1421, Sahih Muslim 1022, Al-Durar al-Saniyya, Ibn Hajar al-Asqalani, Sahih Muslim 2564c
یہ روایت ان کتب میں بھی ہے
Sahih Muslim 1022Sahih Muslim 2564c

ترجمہ: الشیخ عبدالستار الحماد

sunnah.com پر کھولیے

ایک آدمی نے پکا ارادہ کیا کہ وہ چھپ کر صدقہ دے گا۔ رات کو اس نے صدقہ ایک ایسے آدمی کے ہاتھ میں رکھ دیا جسے وہ ضرورت مند سمجھا، اور صبح شہر میں کہا جانے لگا کہ ایک چور کو صدقہ دے دیا گیا ہے۔ اس نے اللہ کی تعریف کی اور پھر صدقہ دیا: ایک زانیہ کو، پھر ایک مالدار کو، اور ہر بار لوگوں نے باتیں بنائیں۔ ہر بار جو اللہ نے طے کیا تھا اس نے اسے قبول کیا اور اللہ کی تعریف کی۔ پھر اسے خواب میں بتایا گیا کہ اس کا صدقہ قبول ہو گیا ہے: ممکن ہے چور چوری سے باز آ جائے، وہ عورت زنا سے رک جائے، اور مالدار سبق سیکھے اور جو اللہ نے اسے دیا ہے اس میں سے خرچ کرے۔ سچی نیت کا قصہ، کیونکہ اللہ دلوں اور کاموں کو دیکھتا ہے۔

اصل عربی آواز اور 9 زبانوں میں ڈبنگ: ویڈیو پر آڈیو بٹن سے منتخب کریں، اور سب ٹائٹل CC بٹن سے۔ دیکھنے کے لیے کسی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں۔

حدیث

عربی متن

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ قَالَ رَجُلٌ لأَتَصَدَّقَنَّ بِصَدَقَةٍ‏.‏ فَخَرَجَ بِصَدَقَتِهِ فَوَضَعَهَا فِي يَدِ سَارِقٍ فَأَصْبَحُوا يَتَحَدَّثُونَ تُصُدِّقَ عَلَى سَارِقٍ‏.‏ فَقَالَ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لأَتَصَدَّقَنَّ بِصَدَقَةٍ‏.‏ فَخَرَجَ بِصَدَقَتِهِ فَوَضَعَهَا فِي يَدَىْ زَانِيَةٍ، فَأَصْبَحُوا يَتَحَدَّثُونَ تُصُدِّقَ اللَّيْلَةَ عَلَى زَانِيَةٍ‏.‏ فَقَالَ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ عَلَى زَانِيَةٍ، لأَتَصَدَّقَنَّ بِصَدَقَةٍ‏.‏ فَخَرَجَ بِصَدَقَتِهِ فَوَضَعَهَا فِي يَدَىْ غَنِيٍّ فَأَصْبَحُوا يَتَحَدَّثُونَ تُصُدِّقَ عَلَى غَنِيٍّ فَقَالَ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، عَلَى سَارِقٍ وَعَلَى زَانِيَةٍ وَعَلَى غَنِيٍّ‏.‏ فَأُتِيَ فَقِيلَ لَهُ أَمَّا صَدَقَتُكَ عَلَى سَارِقٍ فَلَعَلَّهُ أَنْ يَسْتَعِفَّ عَنْ سَرِقَتِهِ، وَأَمَّا الزَّانِيَةُ فَلَعَلَّهَا أَنْ تَسْتَعِفَّ عَنْ زِنَاهَا، وَأَمَّا الْغَنِيُّ فَلَعَلَّهُ يَعْتَبِرُ فَيُنْفِقُ مِمَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ ‏"‏‏.‏

ترجمہ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص نے طے کیا کہ آج میں صدقہ دوں گا، جب وہ صدقہ لے کر نکلا تو اس نے لاعلمی میں ایک چور کے ہاتھ پر رکھ دیا۔ صبح کے وقت لوگوں میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ ایک چور کو صدقہ دے دیا گیا ہے، اس شخص نے کہا: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ» ”اے میرے معبود! تعریف صرف تیرے لیے ہے“، اچھا میں آج پھر صدقہ دوں گا، چنانچہ وہ اپنا صدقہ لے کر نکلا تو اب (نادانستہ طور پر) ایک زانیہ کو دے دیا، صبح کے وقت لوگ پھر باتیں بنانے لگے کہ گزشتہ رات ایک زانیہ کو خیرات دی گئی، جس پر اس شخص نے کہا: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ» ”اے میرے معبود! سب تعریف تیرے ہی لیے ہے“، میرا صدقہ تو زانیہ کے ہاتھ لگ گیا، اچھا میں کچھ اور صدقہ دوں گا، چنانچہ وہ پھر صدقہ لے کر نکلا تو اس دفعہ (انجانے میں) ایک مالدار کے ہاتھ پر رکھ دیا۔ صبح کے وقت لوگوں میں پھر چرچا ہوا کہ ایک امیر آدمی کو صدقہ دے دیا گیا ہے۔ اس شخص نے کہا: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ» ”اے میرے معبود! تعریف صرف تیرے لیے ہے“، میرا صدقہ ایک مرتبہ چور کو ملا، پھر ایک بدکار عورت کو، اس کے بعد ایک مالدار شخص کو۔ (آخر یہ ماجرا کیا ہے؟) چنانچہ اسے (خواب میں) ایک شخص ملا، اس نے بتایا کہ تمہارا (صدقہ قبول ہو گیا) جو صدقہ چور کو ملا تو ممکن ہے وہ چوری سے باز آ جائے، اسی طرح زانیہ کو جو صدقہ ملا تو شاید وہ زنا سے رک جائے اور جو صدقہ مالدار کو ملا تو ممکن ہے کہ وہ عبرت حاصل کرے اور جو اللہ نے اسے دیا ہے اس میں سے خرچ کرے۔“

ترجمہ: الشیخ عبدالستار الحماد, Sahih al-Bukhari, Urdu translation, Islamic Urdu Books (islamicurdubooks.com). Islamic Urdu Books (islamicurdubooks.com) · Sahih al-Bukhari 1421

مزید اقساط